エピソード

  • تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہر تین میں سے ایک نوجوان کارکن کا استحصال کیا جا رہا ہے
    2025/07/16
    آسٹریلیا میں ایک تہائی نوجوان کارکنوں کو 15 ڈالر فی گھنٹہ سے بھی کم تنخواہ دی جاتی ہے جو کم از کم فی گھنٹہ اجرت سے تقریبا دس ڈالر کم ہے۔
    続きを読む 一部表示
    5 分
  • مختصر خبریں: بدھ 16 جولائی 2025
    2025/07/16
    جنسی جرائم کے الزامات میں اضافے کے ساتھ بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور 32 ممالک کے اتحاد نے غزہ جنگ پر اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
    続きを読む 一部表示
    6 分
  • پاکستان رپورٹ: خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطے اور جوڑ توڑ
    2025/07/16
    خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطے اور جوڑ توڑ تیز ہوگیا۔ مولانا فضل الرحمن نے خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ پنجاب اسمبلی میں معطل ارکان کیخلاف مزید کاروائی رک گئی۔ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا۔ عمران خان نے جیل میں سہولیات واپس لینے کا الزام عائد کردیا۔ حکومت مخالف تحریک سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے۔
    続きを読む 一部表示
    6 分
  • تین روزہ ساؤتھ ایشین میلے میں ڈرامہ ’ کمینی‘ اور ’ اَن اسکرپٹڈ عظمیٰ‘ کے ساتھ کئی رنگارنگ پروگرام
    2025/07/15
    نوٹنکی ٹھیٹر اپنے قیام کا دس سالہ جشن مناتے ہوئے تین روزہ ساؤتھ ایشین تھیٹر میلہ منعقد کر رہا ہے۔ میلے میں اردو، انگریزی سمیت مختلف زبانوں کے ڈرامے، موسیقی،کے علاوہ کتاب پر بات چیت ہو گی۔ رنگا رنگ اسٹالز کے ساتھ پاکستانی اسٹیج ڈرامہ ’کمینی‘ اور لیجنڈری اداکارہ عظمیٰ گیلانی کے ڈرامے کی اسکریننگ اور انسکرپٹڈ عظمیٰ پیش کیا جائے گا۔ڈراموں کے بارے میں ریما گیلانی، عابدہ ملک، سنیل شنکر اور مدیحہ خان سے تفصیل سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
    続きを読む 一部表示
    18 分
  • مشروم ، صحت کے لیےمفید مگر زہریلے مشروم سے ہوشیار رہیں۔
    2025/07/15
    زہریلے مشروم اکثر خود رو اور خوبصورت ہو تے ہیں اور عام مشروم جیسے ہی دکھائی دیتے ہیں، اس لیے انہیں پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔ نیوٹریشنسٹ ثانیہ کیانی کہتی ہیں کہ کچھ نشانیاں ایسی ہیں جن سے ابتدائی پہچان ممکن ہے مگر وہ مشورہ دیتی ہین کہ بیک یارڈ، فٹ پاتھ کے کنارے اور عام میدانوں میں خودرو اگنے والے جنگلی مشروم کو نہ توڑیں اور نہ انہیں ہاتھ لگائیں۔ بلکہ صرف تصدیق شدہ لیبل والے مشروم ہی خریدیں- مزید تفصیل اس پوڈکاسٹ میں سنیے۔
    続きを読む 一部表示
    11 分
  • اُردو نیوز فلیش: منگل 15جولائی 2025
    2025/07/15
    ۔ریزرو بینک کی ایک رپورٹ میں آسٹریلیا میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سرچارج ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جو صارفین اور کاروباروں کو ہر سال 1.2 بلین ڈالر کی بچت دے سکتی ہے۔آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح سمیٹ لی،مچل اسٹارک نے شاندار باولنگ اور اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک مکمل کر کے ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کر دیا.
    続きを読む 一部表示
    4 分
  • What is a Justice of the Peace? When do you need one? - جسٹس آف دی پیس کیا ہے؟ آپ کو کب اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟
    2025/07/15
    At some stage you will probably need help from a Justice of the Peace. It may be to prove your identity, to make an insurance claim or to certify copies of your legal documents in your language. JPs are trained volunteers who play a crucial role in the community by helping maintain the integrity of our legal system. So what exactly does a JP do and where can we find one when we need their services? - کسی مرحلے پر آپ کو شاید جسٹس آف دی پیس سے مدد کی ضرورت پڑے۔ یہ آپ کی شناخت ثابت کرنے کے لیے، انشورنس کا دعویٰ کرنے کے لیے یا آپ کی زبان میں آپ کے قانونی دستاویزات کی نقول کی تصدیق کے لیے ہو سکتا ہے۔ جے پیز تربیت یافتہ رضاکار ہیں جو ہمارے قانونی نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں مدد کرکے کمیونٹی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تو جے پی کیا کرتا ہے اور جب ہمیں ان کی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم اسے کہاں تلاش کرسکتے ہیں؟
    続きを読む 一部表示
    10 分
  • How a courtroom artist captured Erin Patterson's 'misery' - مشروم قتل کیس: عدالتی کاروائی کی منظرنگاری خاکوں کی زبانی
    2025/07/15
    The triple-murder by death cap mushroom captured the nation's attention. But with no cameras allowed in, it's the job of courtroom artists to capture what's happening. Anita Lester's depiction of Erin Patterson has become synonymous with the Mushroom Trial. - تین سسرالیوں کا سابقہ بہو کے ہاتھوں قتل اور اس میں زہریلے مشرومز کا استعمال، آسٹریلیا میں مشروم قتل کیس کی خبر نے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ بیرونِ ملک بھی شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔اور دنیا بھر کی نظریں عدالتی کاروائی پر لگی رہیں۔ مگر آسٹریلیا میں کمرہ عدالت میں کیمروں کی ممانعت کے باعث اکثر میڈیا گروپ کورٹ روم آرٹسٹوں کے ذریعے عدالتی کاروائی کی رپورٹنگ اور منظر کشی کرتے ہیں ۔ انیتا لیسٹر کی ایرن پیٹرسن کے تصویری خاکے اب 'مشروم ٹرائل' کی پہچان بن چکی ہے۔
    続きを読む 一部表示
    8 分